ایلون مسک کا خاتون ملازمہ سے جنسی تعلقات کا انکشاف

04:37 PM, 12 Jun, 2024

علی زیدی

ویب ڈیسک: (علی زیدی) ایلون مسک کا اپنے اسپیس ایکس کے دفتر میں کام کرنے والی انٹرن سے مبینہ جنسی تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسپیس ایکس کے بانی اور امیر ترین شخص ایلون مسک کے اپنی کمپنی کی ملازمہ اور سابقہ انٹرن سے جنسی تعلقات تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک نے ایک اور اسٹاف ممبر سے بھی رابطہ کیا اور اسے مبینہ تعلق کے نتیجہ میں ہونے والے بچے کو گود لینے پر قائل کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے انکار کردیا۔ جس کے بعد ایلون  مسک نے نہ صرف اس اسٹاف ممبر کی تنخواہ میں اضافے کی مخالفت کی بلکہ اس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیے۔ 

اس خاتون کے علاوہ کمپنی میں کام کررہی متعدد خواتین نے ایلون مسک پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غیرمناسب برتاؤ کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ 

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ اسپیس ایکس میں سابقہ انٹرن نے بتایا کہ وہ کالج کے دور میں ایلون مسک سے ملیں۔ وہ اسپیس ایکس میں بہتری کیلئے تجاویز لیکر ایلون مسک سے ملیں اور یہ ملاقات ایک ڈیٹ تک پہنچی۔ جس کا انجام جنسی تعلق پر ہوا۔ 

ایلون مسک اور سابقہ انٹرن سے 20 سال سے زائد عمر کا فرق تھا۔ تاہم اس کا کہنا تھا کہ راہیں جدا کرنے سے ایک سال قبل مسک اسے سسلی پر ایک ریزارٹ میں بھی لیکر گیا۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک نے سابق انٹرن سے تعلقات قائم رکھنے کی بہت کوشش کی لیکن خاتون کی جانب سے انکار کردیا گیا۔

مزیدخبریں