پیپلزپارٹی کا بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ ختم ، رہنما ایوان میں پہنچنا شروع

05:15 PM, 12 Jun, 2024

(ویب ڈیسک )  ذرائع کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ  ختم کردیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور ارکان اسمبلی قومی اسمبلی پہنچنا شروع ہوگئے۔مگر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ سے روانہ ہوگئے۔ بلاول بھٹو زرداری بجٹ اجلاس میں شرکت کے بغیر روانہ ہوئے۔

ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ  پاکستان پیپلز پارٹی کے کوئی اعتراضات نہیں تھے، پیپلز پارٹی کے اگر کوئی اعتراضات تھے بھی تو ان کو دور کر لیا گیا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اعتراضات ہوتے ہیں بھائیوں کے درمیان بھی ہو جاتے ہیں، بجٹ سیشن میں بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے۔

اس سے قبل  پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی رائے دے دی ہے۔لہذا  پاکستان پیپلزپارٹی بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوگی۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ  پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اسحاق ڈار منانے پہنچ گئے

پیپلز پارٹی کے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ سے وزیراعظم پریشان  ہیں ۔ادھر ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار پیپلزپارٹی کو منانے کے لئے بلاول بھٹو زرداری کے چیمبر میں پہنچ گے ۔بلاول بھٹو زرداری سے اسحاق ڈار ملاقات کرکے پیپلزپارٹی کے تحفظات کو دور کریں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے بلاول بھٹو زرداری سے مذاکرات جاری  ہیں ۔ بات چیت کامیاب ہونے کی صورت میں بلاول بھٹو اور وزیراعظم کی ملاقات ہوگی ۔

خورشید شاہ کا بیان: 

اس حوالے سے پی پی رہنما خورشید  شاہ  کا کہنا ہے کہ  میں مسلسل کہہ رہا تھا ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ،ہم سے پی ایس ڈی پی پر کوئی مشاورت نہیں کی گی، 
بریفنگ اور ڈیلیبریشن میں فرق ہوتا ہے ، بجٹ میں تنخواہوں ، زراعت اور دیگر چیزوں پر مشاورت نہیں کی گئی ،ہم بھی اسی کشتی میں ہیں کہ اگر کوئی نقصان ہوا تو ہمارا بھی ہو گا ،اس سے بچنے کے لیے ہم چاہتے ہیں ہمیں اعتماد میں لیا جائے ،آج کی بجٹ تقریر میں ہماری شرکت نہیں ہو گی۔

مزیدخبریں