(ویب ڈیسک )بجٹ 2024-25 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ 2024-25 پیش کیا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ گریڈ ایک 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 22فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مزدور کی کم از کم اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 37ہزار کر دی گئی۔