لکی مروت بارودی سرنگ دھماکے کے تمام شہداء سپردِ خاک

06:02 PM, 12 Jun, 2024

ویب ڈیسک: 9 جون 2024 کو ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی  جوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبیدار میجر محمد نذیر ، لانس نائیک محمد انور لانس نائیک حسین علی ، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین ، سپاہی راشد محمود  مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔ 

نماز جنازہ میں حاضر سروس افسران وجوان، شہداء کے عزیز و  اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

ترجمعان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ 9 جون کو لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن فراز الیاس سمیت 7 جوان شہید ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں