غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

06:12 PM, 12 Jun, 2024

 ویب ڈیسک: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق 11 جون 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 607،166 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری  ہے۔

29 مئی سے 11 جون تک 16،721 افغان باشندوں میں 7621 مرد، 4587 خواتین اور  4513 بچے اپنے ملک چلے گئے۔

افغانستان روانگی کے لیے 687 گاڑیوں میں 510 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں  لائی گئی ہے۔

مزیدخبریں