بانی پی ٹی آئی نے قوم کو اہم ترین شخصیت کا پیغام دیدیا؛ ویڈیو شیئر

07:10 PM, 12 Jun, 2024

ساجد خاں

(محمد ساجد) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹویٹر موجودہ (ایکس ) اکاونٹ سے ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا پیغام دوبارہ قوم تک پہنچانے کا کہا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو پابند سلاسل کئے ہوئے تقریباً 312 دن گزر چکے ہیں مگر وہ اپنے بیانیے پر ڈٹے ہوئے ہیں اور اپنے مینڈیٹ کا مطالبہ کررہے ہیں کہ واپس کیا جائے، حقیقی آزادی کے حصول کے لئے بانی پی ٹی آئی سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بھی متحرک ہیں کیونکہ ان کے آفیشل اکاونٹ سے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، ان کے ایکس اکاونٹ سے ایک نیا ٹویٹ کیا گیا جس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔

پوسٹ کےکیپشن میں لکھا کہ ’ عمران خان صاحب نے علامہ اقبال کا یہ پیغام دوبارہ قوم تک پہنچانے کا کہا ہے: “ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات“

ویڈیو کیلئےلنک پر کلک کریں:

https://x.com/ImranKhanPTI/status/1800884147705315751

مزیدخبریں