ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔ بجٹ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پیش کیا۔ جس میں نئے پلاٹوں، رہائشی اور کمرشل پراپرٹی پر پانچ فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال میں پراپرٹی پر کیپٹل گین پر ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ فائلرز اور نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔ فائلرز کیلئے شرح 15 فیصد اور نان فائلرز کیلئے 45 فیصد ٹیکس کی تجویز ہے۔
اس کے علاوہ سگریٹ کے فلٹر میں استعمال ہونے والے ایسٹیٹ ٹو پر 44 ہزار روپے فی کلو ایف ای ڈی عائد کرنے کی تجویز ہے۔ ایف ای ڈی کے نفاذ سے سمگل اور جعلی سگریٹ کا سدباب ممکن ہوگا۔
اسی طرح سیمنٹ پر ایف ای ڈی 2 روپے فی کلو سے بڑھا کر 3 روپے کرنے کی تجویز ہے۔ نئے پلاٹوں، کمرشل و رہائشی پراپرٹی پر پانچ فیصد ایف ای ڈی عائد کردی گئی ہے۔