سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریاں خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

08:33 PM, 12 Jun, 2024

(ویب ڈیسک) سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریوں کے خام مال اور پرزوں پر رعایت دینے کا اعلان، وزیر خزانہ نے کہا درآمد شدہ سولرپینلز پر انحصار کم کیا جا سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریوں کے خام مال کی درآمد پر رعایت کا اعلان کیا ہے۔حکومت کی جانب سے  مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کے لئے  سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریوں کے خام مال اور پرزہ جات کی درآمد پر رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت کی جانب سے برآمد کرنے اور مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے سولر پینلز تیار کرنے کی غرض سے پلانٹ ، مشینری اور اس کے ساتھ منسلک آلات اور سولر پینلز، انورٹرز (Inverters) اور بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور پرزہ جات کی درآمد پر رعایتیں دی جارہی ہیں تاکہ درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کم کیا جاسکے اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔

مزیدخبریں