(ویب ڈیسک ) بجٹ 2024-25 میں وفاقی حکومت نے انجن کیپسٹی کے بجائے گاڑی کی قیمت پر ٹیکس وصولی کا فیصلہ کیا ہے۔
موٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس کی وصولی انجن کیپسٹی کے بجائے گاڑی کی قیمت کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بجٹ دوستایزات کے مطابق موجودہ قانون کے تحت دو ہزار (2000) سی سی تک کی گاڑیوں کی خریداری اور رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس کی وصولی انجن کیپسٹی کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہو چکا ہے اس لئے ٹیکس کی اصل پوٹینشل ( Potential) سے فائدہ اٹھانے کے لئے یہ تجویز دی جارہی ہے کہ تمام موٹر گاڑیوں کے لئے ٹیکس وصولی کی بنیاد انجن کیپسٹی سے تبدیل کر کے قیمت کے تناسب پر کر دیا جائے۔