(ویب ڈیسک ) بجٹ 2024-25 میں جائیداد کی خریدو فروخت پر فائلرزپر 15 جبکہ نان فائلر پر 45 فیصد ٹیکس لگے گا۔
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال پراپرٹی پر کیپٹل گین ٹیکس میں ترمیم کی تجویز کی گئی ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق موجودہ قانون میں غیر منقولہ جائیداد کے کیپٹل گین ( Capital Gains) پر فائلرز اور نان فائلرز دونوں کے لئے ہولڈنگ( Holding) کی مدت کی بنیاد پر ٹیکس لگایا جاتا ہے۔
ہولڈنگ کی مدت سے قطع نظر فائلرز سے پندرہ (15) فیصد کی شرح سے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز ہے۔جبکہ نان فائلرز کے ٹیکس ریٹ مختلف Slabs کے تحت پینتالیس (45) فیصد تک کرنے کی تجویز ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس قدم سے معیشت کو دستاویزی بنانے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح ہاؤسنگ سیکٹر سے افواہوں کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو مناسب رہائش کی فراہمی میں مدد ملے گی۔