(ویب ڈیسک) عام طور پر شادی کے روز دلہا دلہن سے محبت کے اظہار کے لئے اسے قیمتی تحائف پیش کرتا ہے تاہم مصری شخص کے شادی ہال میں ہی خاندان کے سامنے دلہن سے ناروا سلوک نے سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی مصر کی ویڈیو میں دلہا کو مہمانوں کی موجودگی میں شادی ہال میں دلہن پر تشدد کرتے اور اسے مسلسل گھسیٹتے دیکھا گیا۔وائرل ویڈیو میں دلہا دلہن کو اسٹیج پر مسلسل گھسیٹتے دیکھا جاسکتا ہے جس دوران توازن نہ سنبھالتے ہوئے دلہن زمین پر گھٹنوں کے بل گر پڑتی ہے، دلہن کے گرنے کے باوجود دلہا اپنی دلہن کو گھسیٹنے کی کوشش کرتا ہے۔
یہ منظر دیکھ کر ہال میں موجود خواتین دلہن کو سنبھالنے کے لئے اس کی جانب بڑھتی ہیں جبکہ دوسری جانب دلہا شدید غصے کی حالت میں اسٹیج پر لگی کرسیوں پر جاکر بیٹھ جاتا ہے لیکن دلہا کے بیٹھتے ہی ایک شخص بھاگتا ہوا اسٹیج پر آکر دلہا پر حملہ کر دیتا ہے جس کے بعد وہاں کھڑے لوگ دونوں کو علیحدہ کرتے ہوئے حملہ کرنے والے شخص کو اسٹیج سے نیچے لے جاتے ہیں۔
بعدازاں دلہا طیش میں آکر اسٹیج سے اتر کر حملہ کرنے والے شخص پر لپکنے کی کوشش کرتا ہے۔دلہاکے دلہن سے ناروا سلوک کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ہے تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے پر صارفین کی جانب سے دلہے کے رویے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
And that's only in public and on their wedding day
byu/NorthHamza inAbruptChaos