خاور مانیکا اور ان کا کے بیٹے کے وارنٹ گرفتاری جاری

10:38 PM, 12 Jun, 2024

(ویب ڈیسک) اسپیشل جج اینٹی کرپشن نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اور بیٹے کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں اراضی قبضہ کیس میں خاور مانیکا اور ان کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے گئے۔اسپیشل جج اینٹی کرپشن آصف بشیر نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور بشریٰ بی بی کے سابق شوہر اور ان بیٹے کو گرفتار کر کے9 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے 11 اگست 2023 کو بشریٰ بی بی کے سابق شوہر اور بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر اور دونوں بیٹوں پر اراضی پرقبضہ کرکے مارکیٹ تعمیر کرنے کا الزام ہے، مارکیٹ تعمیر کرکے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایا گیا۔

مزیدخبریں