رئیلمی کا 8 GB ریم ، 256 اسٹوریج کا سستا موبائل متعارف

11:47 PM, 12 Jun, 2024

ساجد خاں

(محمدساجد) چین کی مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ’Realme ‘ نے موبائل فون صارفین کو اچھی خبر سنا دی، پاکستانی مارکیٹ میں نیا موبائل متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل خریداروں کے لئے ’Realme ‘ نے سستا فون متعارف کرا دیا ہے، یہ Realme کا C63 ماڈل ہے جو کہ 6 جی بی ریم / 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج ویرینٹ ہے جو لیدر بلیو، جیڈ گرین رنگوں میں دستیاب ہے، 8جی بی ریم میں بھی ویرینٹ ہے، فون کی قیمت مناسب رکھی گئی ہے. 

RealmeC63 اسمارٹ فون میں  7.74 ملی میٹر الٹرا سلم ڈیزائن،ایک پریمیم ویگن لیدر فنش، ایک پلاسٹک فریم اور گلاس فرنٹ ہے۔ڈسپلے کے لحاظ سے 6.75 انچ کی IPS LCD اسکرین ہے جس کی ریفریش ریٹ 90Hz اور ریزولوشن 720p (720×1600) ہے۔6/8 جی بی ریم اور 128/ 256 انٹرنل اسٹوریج ہے۔

سمارٹ فون میں بیک کیمرہ 50 میگا پکسل جبکہ C63 کا فرنٹ سیلفیز کے لیے 8 میگا پکسل کیمرہ ہے۔5000 ایم اے ایچ کی بیٹری نصب کی گئی ہے،اس کے علاوہ دیگر خصوصیات بھی شامل ہیں، موبائل کی قیمت کی بات کی جائے تو پاکستانی مارکیٹ میں RealmeC63  اسمارٹ فون 34,999 میں دستیاب ہے۔
 

مزیدخبریں