اسلام آباد(پبلک نیوز) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومتی بینچ پر تین ایسے ٹھیکیدار ہیں جو پیسے دے کر آئے ہیں، ان پر بھی کرپشن کا الزام لگایا گیا، آج اسی جماعت کے سینیٹر بنے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے امید ہے اپوزیشن کا امیدوار کامیاب ہو گا۔ شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان سینیٹرز سے اربوں روپے لے چکے ہیں، صادق سنجرانی 14 ووٹ کہاں سے لے کر آئے تھے، یہ معمہ ابھی حل نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ آج چیئرمین سینٹ کے لیے انتخاب ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ کے لئے صادق سنجرانی اور یوسف رضاگیلانی کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لئے حکومتی امیدوار مرزا محمد آفریدی اور پی ڈی ایم کے عبدالغفورحیدری بھی مدمقابل ہونگے۔ ایوان کی کارروائی کے دوران48 نومنتخب سینیٹرز نے اپنے عہدوں کا حلف لے لیا۔