اپوزیشن نے ڈرامہ رچایا، خفیہ کیمروں کی تحقیقات کریں گے، شبلی

07:58 AM, 12 Mar, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) شبلی فراز نے اپوزیشن پر پولنگ بوتھ میں کیمرے لگانے کا الزام لگا دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ ایسی حرکتوں کے ماسٹرمائنڈ ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ڈرامہ رچایا، خفیہ کیمروں کی تحقیقات کریں گے، یہ ایسے کاموں کے ماہر ہیں، جائے واردات پر خود ہی پہنچ گئے، دھونس اور دھاندلی اپوزیشن کی سیاست کے بنیادی اصول ہیں، حکومت نے ان کی سازش کو بے نقاب کیا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کرپٹ ٹولے سے نجات کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

اس موقع پر حکومتی سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ انشااللہ ہم جیتیں گے، فیصل جاوید کرپشن کا خاتمہ عمران خان کا مشن ہے، فیصل جاوید اپوزیشن ہر سطح پر کرپشن کا تحفظ چاہتی ہے، فیصل جاوید

بعدازں اپنے ٹویٹ میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹ الیکشن کے دوران اپوزیشن نے مجرمانہ ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا، اسی وجہ سے پی ڈی ایم نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کی، لوٹ مار کا دور اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔

مزیدخبریں