پبلک نیوز: محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا کا بڑا اقدام۔ چار پرائیویٹ سیکٹر جامعات کے چارٹرز کی باضابطہ منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق معاون اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران کی سربراہی میں اجلاس نے منظوری دی۔ معاون اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ نجی شعبہ اعلی تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کریں۔
معاون اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کا کہنا تھا کہ اِن چار جامعات کی منظوری کے بعد صوبہ میں سرمایہ کاری، ملازمتوں کا حصول اور اعلی تعلیم کے معیار میں بہتری آئے گی۔ پانچ نکات پر کئی سالوں سے تنازعہ تھا جو خوش اسلوبی سے حل کردیا گیا۔ صوبہ میں نجی شعبہ کے تعاون سے ریکارڈ سرمایہ کاری ہورہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم سے وابسطہ نجی شعبہ کے اور بھی سٹیک ہولڈرز آجائیں ہم مکمل تعاون کریں گے۔ وزیراعلی محمود خان کی واضح ہدایات ہیں کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اقدامات اُٹھائے جائیں۔