ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

10:41 AM, 12 Mar, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز: ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ۔ آج خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بو نیر، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ صوابی، پشاور، چارسدہ، مردان، کرم، کوہاٹ، وزیرستان اور بنوں میں بارش متوقع ہے۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور بو نیر میں بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزیدخبریں