پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 12 مارچ 2021

11:30 AM, 12 Mar, 2021

شازیہ بشیر

بڑے ایوان کی بڑی کرسی کے لیے معرکا، فیصلہ کچھ ہی دیر میں ہوگا، چیئرمین سینیٹ کے لئے صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی کےدرمیان مقابلہ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےلئے حکومتی امیدوار مرزا محمد آفریدی اور پی ڈی ایم کے عبدالغفورحیدری مدمقابل، کون سینیٹر کسے ووٹ دے گا، فیصلہ خفیہ بیلٹ سے ہوگا

آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند کے بعد سینیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے آخری جنگ ہار چکے، مریم نواز کہتی ہیں سپریم کورٹ سے منہ کی کھائی، آئینی ترمیم میں ناکام رہے، صدارتی آرڈینینس ردی کا ٹکڑا بن گیا تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے، آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے، خفیہ کیمروں کا نہیں!

پی پی رہنما رضا ربانی کہتے ہیں ایوان کے اندر کیمرے لگانا آئین کی خلاف ورزی ہے، مصطفی نواز کھوکھو بولے کیمرے پکڑے جانے کے بعد صادق سنجرانی دستبردار ہوجائیں، رات کے پچھلے پہر کس نے ایوان کی چابی دی اور کیسے کیمرے لگے

پولنگ بوتھ میں کیمرے لگائے گئے، ملک کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی، مولانا عبدالغفور حیدری کہتے ہیں جن اداروں نے گھٹیا حرکت کی ہے، اس سے بدنامی ہوئی ہے، جے یو ائی صاف شفاف الیکشن پر یقین رکھتی ہے

چیئرمین سینیٹ کےلئے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے آج بھی کامیابی کا دعویٰ کردیا، کہا اپوزیشن کے پاس عددی اکثریت ہے، آج جمہوریت جیتے گی

مزیدخبریں