کورونا خطرہ: پنجاب کے مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

12:17 PM, 12 Mar, 2021

شازیہ بشیر

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے کچھ شہروں میں کورونا وائرس، خصوصاًUK-Variant، دوبارہ تفتشیش ناک حد تک پھیل رہا ہے۔ ہیلتھ ایکسپرٹس کی رائے کے مطابق جن اضلاع میں Positivity Rate پانچ فیصد سے زائد ہے وہاں ہم نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات سے اگلے 15 دن تک سخت SOPs لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کردہ ٹویٹس میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، اور سرگودھا میں تمام تعلیمی ادارے، پارکس، ان ڈور شادی ہال، مزارات، میلے، کھیلوں کی سرگرمیوں وغیرہ پر 15 دن کےلیے پابندی ہو گی۔ مارکیٹس شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن SOPs پر بھی سختی سےعملدرآمد کےاحکامات دئیےہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس حوالےسے تفصیلی نوٹیفکیشن محکمہ صحت جاری کرے گا۔ یہ تمام اقدامات آپ کے پیاروں کی قیمتی جانیں بچانے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ وائرس کا خطرناک پھیلاؤ رکے۔ میں نے 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کی ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ ان میں کورونا وائرس کےخلاف مدافعت پیدا ہو۔

مزیدخبریں