چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر صادق سنجرانی کیلئے مبارکبادیں

12:22 PM, 12 Mar, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز: صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر حکومتی اور حمایتی ارکان، وزرا، مشیروں اور فالوورز کی جانب سے مبارک بادوں کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا مقابلہ جیتنے پر صادق سنجرانی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہاہے کہ صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

بابر اعوان نے کہا کہ الحمدللہ! جمہوریت سینیٹ میں بھی مستحکم۔ وزیراعظم عمران خان کے نامزد کردہ صادق سنجرانی جیت گئے۔ تحریکِ انصاف اور اتحادیوں کو جیت مبارک ہو۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ صادق سنجرانی کے لیے دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ صادق سنجرانی کو ایک دفعہ پھر سینیٹ چئیرمین منتخب ہونے پر مبارکباد. انہوں نے پہلے بھی سینیٹ کو احسن طریقے سے چلایا تھا اور امید ہے آئندہ بھی ایسے ہی کریں گے. بلوچستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سینیٹ الیکشن 2021 میں چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر صادق سنجرانی کو مبارکباد دی

مزیدخبریں