پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 12 مارچ 2021

01:47 PM, 12 Mar, 2021

شازیہ بشیر

صادق سنجرانی تیسری بار چیئرمین سینیٹ بن گئے، حکومتی امیدوارکو48 ووٹ پڑے، صادق سنجرانی کی جیت پر سینیٹرز کا جشن، ڈیسک بجاکراستقبال کیا

فاروق ایچ نائیک نے7ووٹ مسترد ہونے کو چیلنج کر دیا، کئی نہیں لکھا کہ مہر کھانے کے صرف اندر لگانی چاہیے، پریزائیڈنگ افسرسے نتائج پرغیر جانبداری کرنے کا مطالبہ۔ واضح لکھاہو اہے کہ نام کے سامنے مہر لگائیں، حکومتی نمائندے محسن عزیز کے دلائل

شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں‏ عمران خان سینیٹرز سے اربوں روپے لے چکے ہیں، صادق سنجرانی 14 ووٹ کہاں سے لے کر آئے تھے، یہ معمہ ابھی حل نہیں ہوا، ‏حکومتی بنچ پر تین ایسے ٹھیکیدار ہیں جو پیسے دے کر آئے ہیں

آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند کے بعد سینیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے آخری جنگ ہار چکے، مریم نواز کہتی ہیں سپریم کورٹ سے منہ کی کھائی، آئینی ترمیم میں ناکام رہے، صدارتی آرڈینینس ردی کا ٹکڑا بن گیا تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے، آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے، خفیہ کیمروں کا نہیں!

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات، پولنگ بوتھ سے کیمرہ نکل آیا، اپوزیشن نے بوتھ اکھاڑدیا

مزیدخبریں