پیپلز پارٹی کا صادق سنجرانی کی جیت چیلنج کرنے کا فیصلہ
02:44 PM, 12 Mar, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جیت کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے مابین ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں سیاسی قائدین کے درمیان چیئرمین سینیٹ کے انتخاب اور نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف زرداری کی مولانا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پریزائیڈنگ افسر نے بھونڈے طریقہ سے ووٹ مسترد کیے۔ چیئرمین سینیٹ کے نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے یقین دہائی کرائی کہ نتائج کو چیلنج کریں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔