پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 12 بجے، 13 مارچ 2021
07:09 PM, 12 Mar, 2021
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آٹا ، چینی و دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس، انھوں نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ چند ماہ تک گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ماہ رمضان کے لئے سات ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دی جا چکی ہے۔پی ڈی ایم نے سینیٹ چیئرمین کی جیت الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کرنے کی ٹھان لی ہے۔ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہارنے والے اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم ہارے نہیں بلکہ ایک ووٹ سے جیتے ہیں، انہیں پتہ تھا کہ وہ ہار گئے اس لیے ہمارے سات ووٹ مسترد کر دیئے۔حکومت نے حفیظ شیخ کی شکست کا بدلہ لیا تو خوب لیا۔ سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی نشستیں جیت لی ہیں۔ یوسف رضا گیلانی اور غفور حیدری شکست سے دو چار۔کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث این سی او سی کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے فیصلے، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاآئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی جس میں میں باہمی تعاون، افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان، آسٹریلیا کیساتھ مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، دوسری جانب آسٹریلین ہائی کمشنر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی مثبت کردار کو سراہا۔