مسجد الحرام ، مسجد نبوی ﷺ میں نماز کیلئے اجازت ناموں کی پابندی ختم

07:17 AM, 12 Mar, 2022

احمد علی
ریاض : سعودی عرب نے کورونا ایس او پیز میں نرمی کرتے ہوئے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز کیلئے اجازت ناموں کی پابندی ختم کردی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے کورونا ایس او پیز میں نرمی کردی ہے جس کے بعد سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو والدین ہمراہ آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اس کے علاوہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز کیلئے اجازت ناموں کی پابندی بھی اب ختم کردی گئی ہے۔ ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ اب سے عمرہ اجازت نامے اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز کے اجازت نامے پانچ سال کے بچوں کو بھی جاری کیے جائیں گے۔ کورونا پابندیاں اٹھانے کے بعد مسجد الحرام میں پہلی نماز جمعہ بغیر کسی سماجی فاصلے کے ادا کی گئی۔
مزیدخبریں