فلم باہو بلی کے بعد اداکار پرابھاس کو شادی کے کتنے پروپوزل آئے؟
10:10 AM, 12 Mar, 2022
دہلی : فلم باہو بلی سے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی اداکار شادی کے پروپوزلز کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔ اداکار پرابھاس نے ایک انٹرویو میں شادی سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ فلم باہو بلی کی شاندار کامیابی کے بعد مجھے 5 ہزار سے زائد شادی کے پروپوزلز موصول ہوئے تھے۔ پرابھاس نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا شادی کے پروپوزلز میرے لیے ایک بڑا کنفیوژن بن گئے تھے، انکا شادی سے متعلق کہنا تھا کہ میں شادی ضرور کروں گا لیکن مجھے معلوم نہیں کہ کب کروں گا۔ اداکار نےاظہار خیال کیا کہ میری ماں کی خواہش ہے کہ میں جلد از جلد شادی کروں انہوں نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ وہ پسند کی شادی کریں گے۔ یادرہے کہ 2015 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم باہو بلی سنیما کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم تھی اور اس فلم نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔