چوہدری سرور کا مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان

04:58 PM, 12 Mar, 2023

احمد علی
لاہور: سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مسلم ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چوہدری سرور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان مشکل ترین حالات میں اکٹھے بیٹھنے کو تیار نہیں۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کہ جس خواب کی تعبیر کے لیے پاکستان بنایا گیا تھا کیا وہ کام ہوئے؟۔مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پھل، سبزیاں، گندم 6 گنا اضافے کے ساتھ فروخت کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ چوہدری سرورکودل سے ق لیگ میں خوش آمدید کہتا ہوں، مل کر پاکستان کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔
مزیدخبریں