نئے چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ ہوں گے

11:02 AM, 12 Mar, 2024

ویب ڈیسک: چیف سیکرٹری سندھ کے لئے آصف حیدر شاہ کا نام فائنل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آصف حیدر کی تعیناتی آئندہ چند روز میں کردی جائے گی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آصف حیدر شاہ کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کرے گا۔آصف حیدر شاہ بطور چیف سیکرٹری وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور پارٹی قیادت نے دے دی۔

آصف حیدر شاہ کمشنر کراچی ، کمشنر حیدرآباد کے طور پر کام کرچکے ہیں، غلام نبی میمن کو ایک بار پھر آئی جی سندھ پولیس بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔آئی جی سندھ کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
پیپلزپارٹی کی قیادت نے غلام نبی میمن کے نام کی منظوری دے دی جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کے غلام نبی میمن کا نام تجویز کیا۔

مزیدخبریں