گاڑی کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر، قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ

11:57 AM, 12 Mar, 2024

ویب ڈیسک: گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر آگئی۔ پاک سوزوکی نے کاروں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس کی قیمت میں 3 لاکھ 4 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

سوزوکی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے سیلز ٹیکس کو 25 فیصد بڑھانے کے بعد اضافہ کیا گیا۔

سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس کی نئی قیمت 54 لاکھ 29 ہزارروپے ہو گئی۔

مزیدخبریں