مریم نواز کی تعریفیں کم،قید ورکرز کاخیال کریں،علیمہ خان جمیل بھٹی پر برہم

12:14 PM, 12 Mar, 2024

ویب ڈیسک: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے علیمہ خان اورعظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

جناح ہاؤس حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پرعدالت پیش ہوئیں۔

 عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کا حکم دیدیا۔

ڈیل کا مطلب ہے آپ چپ رہیں، علیمہ خان

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہڈیل کا مطلب ہے چپ رہیں، ہم سے بہت سے لوگوں نے رابطے کیے ہیں کہ جیل سے نکال دیں گے آپ چپ کر کے بیٹھ جائیں۔حالیہ الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، لوگ اب غربت کی لائن سے نیچے چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 800 دہشت گرد اگلی بار میڈیا اور مریم نواز کو کو ساتھ لے کر جائیں گے، ہم پر ن لیگ کا آفس جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا، ہم ماڈل ٹاؤن اور کلمہ چوک جائیں گے، آپ اور ہم پیدل یہ سفر کریں گے اور تفتیشی کو ساتھ لے کر جائیں گے، ہم ماڈل ٹاؤن ن لیگ کے دفتر، پھر ہم کلمہ چوک اور پھر ہم کور کمانڈر کے گھر جائیں گے، ہم چیف منسٹر اور تفتیشی افسر کو تفتیش کر کے دکھائیں گے۔

 علیمہ خانم نے کہا کہ نو مئی جناح ہاؤس حملہ کیس پر سماعت ہوئی اور ہم رات 12 بجے اس کیس کے لیے آئے ہیں لیکن یہاں تو جج ہی نہیں ہے،کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا تو کبھی جج نہیں آتے، لوگوں کو 9ماہ سے تنگ کیا جا رہا ہے،ایف آئی اے اسلام آباد نے بھی طلب کر رکھا ہے۔

عمران خان کی بہن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی ٹھیک ہیں البتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنت میں تکلیف تھی، سپرنٹنڈنٹ کو ہمیں بتانا چاہیے تھا تاکہ ہم اپنے ڈاکٹر کا بندوبست کریں لیکن سپرنٹنڈنٹ کہتا ہے ہمیں اوپر سے اجازت لینا پڑتی ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہم لوگوں کا تماشہ بنا رہے ہیں یہ لوگ،ن لیگی کے جلاؤگھیرؤ کیس میں مجھےنامزد کیا گیا ہے،ہمیں دیکھائیں کہاں ہم نے کنٹینر جلائے ہیں،ہمارا تماشہ بنایا ہوا ہیں کبھی کہتے ہیں جج ٹرانسفر ہوگیا ہے کبھی ریکارڈ نہیں دیتے،ہم یہی کہتے ہیں کہ ٹرائل شروع کریں جو کرنا ہے کریں لیکن یوں ہمارا تماشہ نہ بنائے،ہمیں انصاف لائیرز فارم کا کوئی وکیل نظر نہیں آیا۔

علیمہ خان نےجمیل اصغر بھٹی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں آتے ہے تصویریں  اتارکر چلے جاتے ہیں،آپ صدر ہے انصاف لائرز فرم کے آپکو میں نے آج دیکھا ہے،یہ 9 مئی سے صدر انصاف لائیرز کے ہیں اور آپ آج ہمیں نظر آئیں ہے،آپ مریم نواز کی تعریفیں کم کریں آپ جو ورکز اندر ہیں انکا خیال رکھیں۔ 

جمیل اصغر بھٹی نے کہا کہ میرےبھتیجے احمر رشید بھٹی ایم پی اے کو گرفتار کیا ہوا ہے۔

  علیمہ خان نے کہا کہ آپ اسطرح کی باتیں کر کے ہم سے ہمدری نہ لیں،کام کریں کچھ ۔

علیمہ خان نےکہا کہ ہم سے بہت سے لوگوں نے رابطے کیے ہیں کہ جیل سے نکال دیں گے آپ چپ کر کے بیٹھ جائیں،ججز کی تیاری نہیں تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس ٹرائل کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں