ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب محمد کھوسو کی ڈگری جعلی نکلی

03:15 PM, 12 Mar, 2024

ویب ڈیسک: ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب محمد کھوسو کی جعلی ڈگری کا انکشاف، شعیب محمد کھوسو نے تقرری کے لیے ایم بی اے کی ڈگری جمع کرائی جو تصدیق پر جعلی ثابت ہوئی۔

تفصیلا ت کے مطابق یونیورسٹی آف سندھ جامشورو  کا کہناہے کہ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی پیش کی گئی ڈگری جعلی ہے،نوید ملک ایڈووکیٹ نے ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی جعلی ڈگری کی تمام دستاویزات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیں۔

یونیورسٹی آف سندھ جامشورو  نے کہا کہ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو نے جو ڈگری جمع کرائی وہ گیتا شنکر کی تھی۔

 ڈی جی سپورٹس بورڈ شعیب نے کہا کہ میری ڈگری ٹھیک ہے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے تصدیق کرائی تھی۔ 

ڈی جی سپورٹس بورڈ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی کروائی گئی تصدیق پیش نہ کرسکے۔

ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی تقرری پہلے ہی امجد فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں