سینٹ الیکشن،9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کر لیے

03:34 PM, 12 Mar, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب میں سینٹ الیکشن کا معاملہ،سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کےلیے  ابتک 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کر لیے۔

تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ، کامران مائیکل نے صوبائی الیکشن کمشنر آفس سے کاغذات نامزدگی وصول کر لیے۔عالیہ حمزہ کی جانب سے انکے شوہر حمزہ جمیل ملک نے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

پنجاب میں سینیٹ کی 12نشستوں پر الیکشن ہوگا،پنجاب میں سینیٹ کی 7 جنرل، 2 خواتین ،2 ٹیکنوکریٹس اور ایک اقلیتی نشست پر الیکشن ہوگا۔

سینٹ انتخابات کا باقاعدہ شیڈول 14 مارچ کو جاری کیا جائے گا،صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان پنجاب میں ریٹرنگ آفیسر کے فرائض نبھائیں گے۔

مزیدخبریں