عوام کیلئے اچھی خبر، گھی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی

04:21 PM, 12 Mar, 2024

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں مزید 30 روپے کمی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں مزید 30 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے۔ اب گھی فی کلو قیمت 365 روپے سے کم کر کے 335 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں کمی کا اطلاق یکم رمضان المبارک (آج) سے ہی کر دیا گیا ہے،وزیراعظم کے اس ہدایت نامے کے بعد گھی کی فی کلو قیمت پر سبسڈی 70 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان بیکیج میں مزید 5 ارب روپے اضافے کی منظوری دی تھی اور رمضان پیکیج ساڑھے 7 ارب سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کر دیا تھا۔

مزیدخبریں