نئے وزیر توانائی نے عہدہ سنبھالتے ہی عوام کو اچھی خبر دیدی

04:36 PM, 12 Mar, 2024

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر توانائی ڈاکٹر مصدق ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہاسحر و افطار میں بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی ڈاکٹر مصدق ملک نے ملک کے نئے وفاقی وزیر توانائی بن چکے ہیں،سیکرٹری پیٹرولیم سمیت توانائی حکام نے وزیر توانائی کا استقبال کیا،حکام کی جانب سے وزیر توانائی مصدق ملک کو بریفنگ دی گئی ۔

مصدق ملک نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی سہولت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سحر و افطار میں بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، گردشی قرض کے حل کے لیے تجاویز پر کام شروع کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ گیس و معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کو سہولت دیں گے، مشکل حالات کے باوجود پالیسیوں کا محور صرف عوام ہیں۔

مزیدخبریں