پاکستان اور عالمی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی 

05:13 PM, 12 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک )  عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی آگئی۔

ملک بھر میں  فی تولہ سونا 100روپےکم ہوکر 2 لاکھ30 ہزار100روپے اور10 گرام سونے کی قیمت 86 روپےگھٹ کر1 لاکھ 97 ہزار 274 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں1ڈالرکی کمی سےفی اونس سونا2197ڈالرکی سطح پرآگیا۔

ادھر  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بادل چھا گئے، ہنڈریڈ انڈیکس953پوائنٹس کی کمی کے بعد 65ہزار کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا۔انڈیکس 64ہزار801 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

 دن بھرمجموعی طور پر 327کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 57 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 253 کے شیئرز کی مالیت میں کمی ہوئی۔

مزیدخبریں