صدر مملکت آصف زرداری کی قائد اعظم کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

06:01 PM, 12 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) صدر مملکت آصف زرداری  نے   قائد اعظم کے مزار پر حاضری دی اور   فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی، اور فاتحہ خوانی کی۔

مزار قائد پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، صدر آصف علی زرداری نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے مہمانوں  کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

مزیدخبریں