’’غزہ و فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘

08:47 AM, 12 May, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا پاکستان کا وزیراعظم ہوں اور فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں۔

وزیر اعظم کی جانب سے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ٹویٹ کیا گیا جس میں انہوں نے کہا میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ و فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں نوم چومسکی کی پوسٹ کا حوالہ بھی شیئر کیا جس میں لکھا تھا " تم میرا پانی لے لو، میرے زیتون کے درخت جلا دو، میرا گھر تباہ کرو، نوکری لے لو، میری زمین چوری کرو، میرے والد کو قید کرو، میری ماں کو قتل کرو ، میرے ملک پر بمباری کرو، لیکن مجھے ہی الزام دیا جاتا ہے کہ میں نے راکٹ سے حملہ کیا۔ فلسطین کو آزاد کرو۔

یاد رہے کہ عید سے پہلے فلسطینیوں پر اسرائیل نے قیامت ڈھا دی، صیہونی فورسز کی وقفے وقفے سے وحشیانہ بمباری سے 36 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے، اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں میں دس بچے بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سفاک اسرائیل کے 80 جنگی طیاروں نے غزہ پر بم برسائے، فلسطینیوں کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

مزیدخبریں