پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،12 مئی 2021
10:37 AM, 12 May, 2021
ہم فلسطین کےساتھ کھڑے ہیں، غزہ پراسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ، وی اسٹینڈ ود غزہ اور وی اسٹینڈ ود فلسطین کا ہیش ٹیگ استعمال کیا، وزیراعظم نے معروف امریکی دانشور نوم چومسکی کا ایک مقولہ بھی شیئر کیا۔عید سے پہلے فلسطینیوں پر اسرائیل نے قیامت ڈھادی، صیہونی فورسز کی وقفے وقفے سے وحشیانہ بمباری، 42 سے زائد شہید، دس بچے بھی شامل، سفاک اسرائیل کے 80 جنگی طیاروں نے غزہ پر بم برسائے، فلسطینیوں کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ بھائی اور باپ کے جنازے میں معصوم بچے کی بےبسی نے سب کو رلادیا۔۔ترکی کا اسرائیل جارحیت پر شدید ردعمل، جون میں ہونے والی توانائی کانفرنس کے لیے اسرائیلی وزیر کا دعوت نامہ منسوخ کردیا، اب مظلوم فلسطینیوں کا عملی طور پر ساتھ دیا جائے، ترک صدر کا مسلم ممالک کے سربراہان کے نام پیغام، انقرہ اور استنبول میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا، ادھر عرب لیگ کی جانب سے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت۔حکومت کا 16 مئی سے 30 سال اور زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ، اسد عمر کہتے ہیں ملک میں ویکیسین کی دستیابی میں بہتری آرہی ہے، ویکسی نیشن کی گنجائش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، وزیراطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں عید کی چھٹیوں میں گھر پر رہیں،رشتے داروں اور خود کو محفوظ رکھیں، ایس اوپیز پر عمل نہ کیا تو جو بھارت میں ہورہا ہے، وہ پاکستان میں بھی ہوسکتا ہے۔