ایک اور مسیحا کورونا سے جاں بحق

10:55 AM, 12 May, 2021

حسان عبداللہ

پشاور(پبلک نیوز) خیبرپختونخوا میں طب کے شعبے کے فرنٹ لائن ورکرز پر کورونا کے وار جاری ہیں، ایک اور ڈاکٹرفرائض کی انجام دہی کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔ڈاکٹر فضل رحیم سینر پتھالوجسٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد جاں بحق ہو گئے۔ ڈاکٹر فضل رحیم گزشتہ 2ہفتوں سے ہسپتال میں داخل تھے.

پروینشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختونخوا میںکورونا کے باعث شہید ہونےوالے ڈاکٹروں کی تعداد 67 ہوگئی، خیبر پختون خواہ میں شہدا ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین تاحال گزشتہ سال اپریل سے منظور شدہ شہدا پیکیج سے محروم ہیں۔

مزیدخبریں