اسسٹنٹ کمشنر تہنیت بخاری کی خواتین کو دھمکیاں، ویڈیو وائرل

12:38 PM, 12 May, 2021

شازیہ بشیر

نارووال ( پبلک نیوز) اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری کا خواتین سے انتہائی نازیبا رویہ، خواتین کو ہراساں اور حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں۔

تفصیلات کے مطابق اے سی ناروال تہنیت بخاری نے سر راہ اپنی عدالت لگا لی۔ خواتین شہریوں کو درجنوں مردوں کی موجودگی میں شرم اور تمیز سکھانا شروع کر دی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد ضرور کروائیں لیکن ہماری عزتوں کو تو پامال نہ کیا جائے۔ شہیریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

مزیدخبریں