طورخم بارڈر پر ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر رشوت لیتے پکڑی گئیں

01:02 PM, 12 May, 2021

احمد علی

پشاور ( پبلک نیوز) پاک افغان طورخم بارڈر کے ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کا مبینہ رشوت لینے کا انکشاف، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کشمالہ اورکزئی سے چارج واپس لے کراسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا۔

وزارت صحت اعلامیہ کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کو اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں او ایس ڈی کردیا گیا۔ پشاور میں تعینات ڈاکٹرعمرعامر کو طورخم بارڈ پر انچارج تعینات کردیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے مریضوں سے مبینہ رشوت وصولی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ مبینہ طور پر رشوت لینے کی ویڈیو پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نوٹس لیا تھا۔

مزیدخبریں