پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،12مئی2021

01:37 PM, 12 May, 2021

شازیہ بشیر

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں شروع، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور نیو کوہسار بلاک میں ہو رہا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں وزارت سائنس اور محکمہ موسمیات کے نمایندے بھی شریک ہیں۔

شمالی وزیرستان کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کے خلاف تھانہ میرعلی میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

پاک افغان طورخم بارڈر کے ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کا مبینہ رشوت لینے کا انکشاف، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کشمالہ اورکزئی سے چارج واپس لے کراسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری کا خواتین سے انتہائی نازیبا رویہ، خواتین کو ہراساں اور حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں۔

ترکی کا اسرائیل جارحیت پر شدید ردعمل، جون میں ہونے والی توانائی کانفرنس کے لیے اسرائیلی وزیر کا دعوت نامہ منسوخ کر دیا۔

بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری، مرنے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

مزیدخبریں