بغیر ماسک مزید 05 ہزار گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے چالان

01:40 PM, 12 May, 2021

احمد علی

لاہور ( پبلک نیوز) ٹریفک پولیس نے ایک ہی رو میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر مزید 05 ہزار گاڑیوں کو چالان ٹکٹ تھما دی۔

ایس او پیز کے خلاف ورزی پر مزید 41 بسیں بند اور 74 مقدمات بھی درج کیے گئے۔ لاہور میں مجموعی طور پر بغیر ماسک ڈرائیونگ پر 02 لاکھ 68 ہزار 325 گاڑیوں کے چالان . پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 74 مقدمات بھی درج ہوئے۔

سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2016 پبلک سروس وہیکلز بند کی گئیں۔ 01 لاکھ 84 ہزار 871 موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ حکومتی گائیڈ لائنز کی پاسداری نہ کرتے پچاس فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے پر 19 ہزار 942 پبلک ٹرانسپورٹ کو چالان ٹکٹ جاری کی گئیں۔

سی ٹی او لاہور کی جانب سے تمام ڈی ایس پیز کو نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماسک نہ پہننے والے کےخلاف چالانوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ شہریوں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں