کورونا وبا میں فرنٹ لائن پر لڑنیوالے پولیس اہلکاروں کی ویکسی نیشن جاری

01:45 PM, 12 May, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) 770 پولیس اہلکاروں کو ویکسین کی ڈوز لگا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سپاہ کی ویلفیئر میں پیش پیش ہیں۔ ان کی ہدایات پر کورونا وباء میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے اہلکاروں کے لئے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ 03 روز میں 770 پولیس اہلکاروں کو ویکسینیشن لگائی گئی۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ویکسینیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ 40 سال سے زائد پولیس اہلکاروں کو مرحلہ وار ویکسینیشن کی ڈوز لگائی جارہی ہیں۔ کورونا وباء میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی۔

غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کے پانچ سپوت فرض کی راہ پر قربان ہوئے۔ سپاہ کی ویلفیئر کےلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں