اسلام آباد ( پبلک نیوز) چیئرمین چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر 88 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔ منصوبہ سے 5ہزاد افراد کو روزگار حاصل ہو گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ٹویٹ پیغام میں انھوں نے لکھا کہ سی پیک کے انرجی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ کروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر 88 فیصد کا مکمل ہو گیا ہے۔ اس منصوبے سے 720میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
انھوں نے مزید لکھا کہ منصوبہ پر 1ارب،72کروڑڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی۔ اس پر کام اپریل2022ء میں مکمل ہوجائے گا۔ منصوبہ سے 5ہزاد افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔ یہ منصوبہ دریائے جہلم پر بن رہا ہے۔
خیال رہے کہ 2019 میں کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا تعمیراتی کام دوسال میں مکمل ہونے کے لیے کہا گیا تھا جبکہ اس سے پیداوار کا آغاز اپریل 2021 سے ہونا تھا۔ شروع میں کہا گیا تھا کہ اس منصوبہ سے دو ہزار لوگوں کو روزگار مل سکے گا۔ اس منصوبہ پر تعمیراتی کام کا آغاز 2015 میں ہوا تھا۔