” عید کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں“

02:15 PM, 12 May, 2021

شازیہ بشیر

ماہِ شوال کے چاند کی پیدائش ہو گئی ہے۔ محمکہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند نظر آ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر کا چاند غروب آفتاب کے تیس سے پنتیس منٹ کے دوران دیکھا جا سکتا ہے۔ پشاور میں چاند دیکھے جا سکنے کا امکان بہت کم ہے۔ وہاں پر مطلع ابر آلود ہے۔ جبکہ لاہور میں بھی امکانات کم ہیں۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے اور 17 منٹ ہو گی۔

چاند کی اگر 25 گھنٹوں کے قریب ہو تو دیکھا جا سکتا ہے۔ آج چاند دیکھنے کی فزیبلٹی صرف 35 منٹ ہے۔ خیال رہے کہ چاند دیکھنے کے حوالے سے مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔ حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

مزیدخبریں