عامر خان نے خود اپنی فلم کے پوسٹر رکشوں پر لگائے، نایاب ویڈیو وائرل

02:19 PM, 12 May, 2021

احمد علی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اب مسٹر پرفکشنسٹ سمیت دیگر اہم القابات اپنے نام کرنے والے عامر اپنی فلموں کے پوسٹر رکشوں پر لگایا کرتے تھے۔

فلموں کے پوسٹر رکشوں پر لگاتے ہوئے ان کی ایک نایاب ویڈیو بنائی گئی جو اب منظر عام پر آئی ہے۔ اس ویڈیو میں ان کا رکشے روکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ وہ اپنے ساتھ کی مدد سے رکشوں کو نہ صرف روک رہے ہیں بلکہ ان کے پیچھے اپنی فلم کے پوسٹر بھی لگا رہے ہیں۔

یہ کوئی عام فلم نہیں بلکہ پہلی فلم 'قیامت سے قیامت تک' کے پوسٹر ہیں۔ فلم کی تشہیر کی غرض سے عامر خان مختلف رکشوں کو روک کر ان پر پوسٹر آویزاں کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عامر خان نے ایک کے بعد ایک کئی ناکامیوں کے بعد اپنا نام بنایا۔ آج ان کا نام فلم کے ساتھ جڑ جائے تو اس کو بلاک بسٹر فلم ہونے کی سند مل جاتی ہے۔

مزیدخبریں