چکن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

02:46 PM, 12 May, 2021

شازیہ بشیر

پشاور ( پبلک نیوز) زندہ مرغی کی قیمتوں نے ٹرپل سنچری بھی عبور کرلی ہے۔ چکن کی قیمت میں مزید 10 روپے کا اضافہ، فی کلو چکن 301 روپے تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فروٹ اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی نہ آسکی۔ سیب ،کیلا، امردو کا سرکاری نرخ ایک جبکہ مارکیٹ ریٹ دوسرا مقرر ہے۔

دوسری جانب سبزیوں کی قیمتوں میں بھی خود ساختہ اضافہ جاری ہے۔ آلو کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، سرکاری نرخ 50 جبکہ مارکیٹ ریٹ 60 روپے مقرر ہے۔ پیاز، ٹماٹر، لہسن اور ادرک کی قیمتیں بھی کم نہ ہو سکیں۔

مزیدخبریں