پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات9بجے،12مئی2021

04:23 PM, 12 May, 2021

شازیہ بشیر

لاہور اور اس کےگردونواح میں طوفانی بارش، بادلوں کی گھن گرج اور بجلی کی کڑک، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،موسم خوشگوار.

پنجاب میں آئندہ چار سے پانچ روزمیں موسلادھار بارش کا امکان، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا

ماہِ شوال کے چاند کی پیدائش ہو گئی ہے۔ محمکہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند نظر آ سکتا ہے

ٹریفک پولیس نے ایک ہی رو میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر مزید 05 ہزار گاڑیوں کو چالان ٹکٹ تھما دی

شمالی وزیرستان کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کے خلاف تھانہ میرعلی میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

مزیدخبریں