آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی تعاون پر بات چیت

05:15 PM, 12 May, 2021

احمد علی

راولپنڈی ( پبلک نیوز) آرمی چیف سے امریکی ناظم الامورکی ملاقات مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر بات چیت اور باہمی دلچسپی کے امور، خطہ کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اہم ملقات میں افغان امن عمل اور انسداد کورونا کے اقدامات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نےافغان امن عمل کی مخلصانہ حمایت کی ہے اور خوشحال اور پر امن افغانستان خطہ اور پاکستان کے حق میں ہے۔

امریکی ناظم الامور نے خطہ میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید بہتر ہو گا۔

مزیدخبریں