سابق ایرانی صدر احمدی نژاد آئندہ صدارتی الیکشن لڑیں گے

08:00 PM, 12 May, 2021

احمد علی

تہران (ویب ڈیسک) سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے ایک بار پھر صدارتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انھوں نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمود احمدی نژاد امریکہ اور دیگر مغربی طاقتوں کے بارے میں انتہائی سخت گیر مؤقف رکھتے ہیں۔ انھوں نے ایران کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیئے۔

یاد رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات رواں برس جون میں ہوں گے۔ محمود احمدی نژاد کی عمر 64 سال ہے، وہ اس سے قبل 2005 سے لے کر 2013 تک دو ادوار کے لیے ایران کے صدر رہ چکے ہیں۔ 2017 میں ان کو نا اہل قرار دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ موجودہ صدر احمد روحانی کو ایک انتہائی اعتدال پسند شخصیت سمجھا جاتا ہے جو دو بار لگاتار منتخب ہونے کی وجہ سے آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

مزیدخبریں